۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعہ الزہرا

حوزہ/ جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مدیرہ، محترمہ سیدہ زہرہ برقعی نے انڈونیشیا کے شہر بانگیل میں معہد یاپی کا دورہ کرتے ہوئے خواتین طلبہ سے خطاب کیا اور معہد کے مدیر کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مدیرہ، محترمہ سیدہ زہرہ برقعی نے جامعۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی فارغ التحصیل خواتین سے گفتگو کی اور معہد یاپی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران جامعہ الزہرا کی مدیرہ اور ان کے ہمراہ وفد نے معہد کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، یہ معہد 70 سال قبل قائم کیا گیا تھا اور اس میں علمی و حوزوی دونوں سطحوں پر کام جاری ہے۔

اس کے علاوہ جامعہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مدیرہ کی معہد یاپی کی 300 خواتین طلبہ کے ساتھ ایک نشست منعقد ہوئی، جس میں محترمہ برقعی نے اخلاقی نکات پر روشنی ڈالی۔

بعد ازاں، معہد یاپی کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین محسن السقاف اور محترمہ برقعی کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے میں فارسی زبان کی تعلیم، اساتذہ کا تبادلہ، شارٹ ٹرم کورسز، طلبہ کا تبادلہ، معلومات اور تجربات کا تبادلہ، اور شیعہ شناسی کی نشستوں کا انعقاد جیسے نکات شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .